لیاری میں عمارت گرنے کا مقدمہ درج، ایس بی سی اے کے 9 سینئر افسران و عمارت مالکان زیر حراست

کراچی(پبلک پوسٹ)لیاری میں پانچ منزل رہائشی عمارت زمین بوس ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینئر افسران و متاثرہ عمارت کے مالکان کو حراست میں لے لیا۔

چار جولائی کو بغدای تھانے کے علاقے لیاری بغدادی فدا حسین شیخا روڈ پر واقع پانچ منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس کے ملبے تلے دب کر11 خواتین سمیت 27 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز واقعہ مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینئر افسران اور عمارت کے مالکان کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ پولیس نے ایف آئی آر کو سیل کردیا ہے۔

پولیس کی جانب سے مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، ادھر پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ایک سابق سمیت 9 سینئر افسران کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

ان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایس بی سے اے عرفان نقوی، زرغام شاہ، آصف رضوی، چالیس صدیقی، اشفاق کھوکھر، ڈپٹی ڈائریکٹر فہیم صدیقی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقارشاہ، فہیم مرتضیٰ اور ریٹائرڈ ڈائریکٹر ایس بی سی اے آصف رضوی شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے عمارت کے مالکان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کے افسران سے لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Check Also

سابق سینیٹر مشتاق کا حراست سے قبل غزہ کے سمندر سے آخری پیغام

گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *