دبئی: پاکستانی خاتون نے لاٹری میں 10 لاکھ ڈالرز جیت لیے

دبئی میں مقیم پاکستانی خاتون نے اپنی زندگی کی پہلی دبئی ڈیوٹی فری ملینیئم ملینیئر ٹکٹ پر 10 لاکھ امریکی ڈالرز (1 ملین ڈالرز) کا انعام جیت لیا۔

اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ ہیرا نیر نامی خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے دبئی ڈیوٹی فری کی اس اسکیم کے بارے میں اپنے ایک ساتھی سے دفتر میں ہونے والی گفتگو کے دوران معلوم ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے ساتھی نے بتایا کہ اس لاٹری میں جیتنے کے امکانات کافی ہیں، میں نے اس سے پہلے کبھی اس پروموشن کے بارے میں نہیں سنا تھا، اس لیے ویب سائٹ دیکھی اور صرف ایک ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔

ہیرا نیر کے مطابق جب سسٹم نے مجھے 1387 نمبر کا ٹکٹ جاری کیا تو مجھے یہ نمبر فوراً پسند آ گیا، چند روز بعد دفتر میں بیٹھے ہوئے جب سوشل میڈیا پر قرعہ اندازی براہِ راست دیکھی، تو جیتنے والے ٹکٹ کا نمبر 1387 سن کر میں حیران رہ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی 1387 نمبر کا اعلان ہوا، میں اپنی کرسی پر ساکت رہ گئی، مجھے یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔

ہیرا نیر نے بتایا کہ میں نے فوراً اپنے شوہر کو فون کیا، لیکن انہیں اس بات کا بھی علم نہیں تھا کہ میں نے ٹکٹ خریدا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انعامی رقم سے میں پراپرٹی خریدنے کے بارے میں سوچ رہی ہوں، کیونکہ اپنا گھر خریدنا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے، میرے خاندان میں خواتین عموماً اپنے نام پر جائیداد کی مالک نہیں ہوتیں، لیکن میں یہ خواب ضرور پورا کرنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ ہیرا نیر 1999ء میں اس اسکیم کے آغاز کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والی 29 ویں پاکستانی شہری بن گئی ہیں۔

Check Also

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی

مظفرآباد: پلندری:استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *