پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پہلے ٹریڈنگ سیشن کا مثبت زون میں اختتام

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پہلے ٹریڈنگ سیشن کا مثبت زون میں اختتام ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 694 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا، 100 انڈیکس 74 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 198 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔

سٹاک ایکسچینج کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 14 ارب روپے مالیت کے 29 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینچ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 123 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *