کراچی: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی

شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

نیو کراچی نالہ اسٹاپ کے قریب 40 سالہ خاتون آشی زوجہ محمد اعجاز نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں، جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود سیکٹر 5-ایف، سندھی ہوٹل کے قریب 21 سالہ عبدالرحمن ولد کامران اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے کے باعث پیش آیا۔

ادھر گل بہار تھانے کی حدود فردوس کالونی، لال مسجد کے قریب بھی 21 سالہ احمد ولد محمود اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تینوں واقعات کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

بیرونِ ملک سے زیادہ رقم آنے کے باوجود پاکستان خسارے میں کیوں چلا گیا؟

مالی سال 2026 کے دوران ریکارڈ ترسیلاتِ زر موصول ہونے کے باوجود پاکستان کا کرنٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *