فلم ’تارے زمین پر‘ کو بالی ووڈ کی یادگار فلموں میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں عامر خان مرکزی کردار کے ساتھ پروڈکشن اور ہدایتکاری بھی کی۔
تاہم یہ بات کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ اس فلم کا مرکزی کردار ابتداء میں عامر خان کے لیے نہیں بلکہ اداکار اکشے کھنہ کے لیے لکھا گیا تھا۔
ایک انٹرویو میں اکشے کھنہ نے اس دلچسپ واقعے کا انکشاف کیا۔
مڈ ڈے انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکشے کھنہ نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ فلم کے مصنف امول گپتے انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتے تھے، اس لیے انہوں نے عامر خان سے درخواست کی کہ وہ اکشے کو فون کر کے اسکرپٹ سننے کے لیے بلائیں۔
اکشے کھنہ نے کہا کہ چونکہ عامر خان اور میں اس سے قبل ’دل چاہتا ہے‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے تھے، اس لیے امول گپتے نے عامر سے مدد مانگی تھی۔
THE PUBLIC POST