کراچی، فائرنگ اور حادثے میں ایک راہگیر جاں بحق، ایک خاتون زخمی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں ایک خاتون فائرنگ سے زخمی جبکہ ایک راہگیر ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر، کوز گارڈ چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 48 سالہ خاتون راحیلہ زخمی ہوگئیں۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم نے انہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

فائرنگ کے واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Check Also

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، 119 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کے بعد مندی چھاگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *