حارث کھوکھر کا ڈاکٹر نبیہا علی سے متعلق بڑا انکشاف،الزامات بھی بے بنیاد قرار دے دیے

ماہرِ نفسیات اور میڈیا شخصیت ڈاکٹر نبیہا علی خان کی جانب سے گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد ان کے سابق شوہر حارث کھوکھر کا ردعمل سامنے آگیا۔

کلک نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں حارث کھوکھر نے کہا کہ ان پر لگائے گئے تشدد کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر نبیہا علی خان خود بھی اس بات کا اعتراف کر چکی ہیں کہ معاملہ جسمانی تشدد کا نہیں تھا۔

حارث کھوکھر کے مطابق انہوں نے نبیہا علی خان اور ان کے بیٹے کے ساتھ ہمیشہ اچھا برتاؤ کیا، یہاں تک کہ ازدواجی زندگی بچانے کے لیے الگ گھر بھی لیا۔

انہوں نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ، ’’مجھے بالکل اکیلا کر دیا گیا، اپنے والدین سے ملنے جاتا تو ہر چند منٹ بعد فون آتے۔

حارث کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ وہ ڈاکٹر نبیہا علی خان کو پہلے صرف پیشہ ورانہ حیثیت سے جانتے تھے اور انہیں ان کے رویّے کا اندازہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہا علی خان نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے سابق شوہر نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا، جس کے بعد انہوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔

Check Also

سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار نہیں تھا؟کاجل اگروال نے بڑا انکشاف کر دیا

بالی ووڈ اور ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجل اگروال نے سلمان خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *