بھارتی فورسز نے 3500 کشمیری گرفتار کرلیے،مکانات بھی تباہ سے اُڑادیے

مسلمان دشمنی کے ایجنڈے پرقائم مودی سرکار کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کیلئے ظلم وجبرکی ہرحد عبورکررہی ہے۔

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں پولیس اہلکار کے قتل کے بعد ہزاروں کشمیریوں کو ناصرف زیرِ حراست لے لیا بلکہ املا ک کو بھی گرانا شروع کردیا۔

بھارتی جریدے انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کے مطابقضلع اننت ناگ میں پولیس اہلکارکے قتل کے بعد کریک ڈاؤن، جموں وکشمیر میں سیاسی تنازع شدت اختیارکرگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اہلکار کے قتل کے بعد قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 2 رہائشی مکانات کو دھماکے سے اڑا دیا ۔

بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر چھاپوں کے دوران تقریباً 3500 کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔ ترک نیوز ایجنسی ٹی آرٹی نے بھی قابض فورسزکی جانب سے ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کشمیریوں کی گرفتاریوں پرغم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ؛
ہم نے پہلگام حملے کے بعد بھی بھارت سرکارکی طرف سے ایسی ہی صورتحال دیکھی تھی۔

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاری اور گھروں کی مسماری اجتماعی سزا ہے، جس کی جمہوریت میں کوئی جگہ نہیں۔

انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور جبر میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتےمظالم سے ظاہرہوتا ہے کہ مودی حکومت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔

Check Also

سعودی اتحادی افواج کا یمن کےالحدیدہ گورنریٹ میں حوثی فوجی ٹھکانوں پر حملہ

سعودی اتحادی افواج نے یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *