71 سالہ اداکار فروری 2027ء میں لندن کے ویسٹ اینڈ میں’روون لائیو‘ کے نام سے نئے کامیڈی شو میں پرفارم کریں گے۔ یہ ان کی تقریباً 40 سال بعد ویسٹ اینڈ کے کامیڈی اسٹیج پر واپسی ہو گی
شو میں مِسٹر بین کے علاوہ ایٹکنسن کا مشہور کردار ’بلیک ایڈر‘ اور ’ناٹ دی نائن او کلاک نیوز (Not the Nine O’Clock News)‘ کے منتخب اسکیچز بھی شامل ہوں گے جبکہ نیا مزاحیہ مواد بھی پیش کیا جائے گا۔
مسٹر بین کس حال میں ہیں؟
’روون لائیو‘ کو لندن کے’جیلین لین تھیٹر‘ میں 8 فروری سے 13 مارچ 2027ء تک پیش کیا جائے گا۔
اس منصوبے میں ایٹکنسن کے دیرینہ ساتھی رچرڈ کرٹس، بین ایلٹن اور موسیقار ہاورڈ گڈال بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے روون ایٹکنسن کا کہنا ہے کہ مجھے ان اسکیچز اور کرداروں کو دوبارہ اسٹیج پر پیش کرنا دلچسپ لگا جو میرے ابتدائی کیریئر کی پہچان بنے تھے۔
THE PUBLIC POST