عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر اضافے کیساتھ 4093 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3430 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 143 روپے ہوگئی ہے۔

Check Also

ڈیزل سستا؛ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی: صوبائی حکومت نے ڈیزل سستا ہونے کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنےو الے ٹرانسپورٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *