4 آم کی قیمت صرف’’6 لاکھ 12 ہزار روپے‘‘

آم کی فی کلو قیمت عمومی طور پر 400 سے 500 روپے کلو ہو گی مگر ایک خاص عام کی قیمت 6 لاکھ روپے فی کلو سے زائد ہے۔

پھلوں کا بادشاہ آم دنیا کے بیشتر افراد کا پسندیدہ پھل ہے، جس کی مختلف اقسام مارکیٹ میں موجود ہوتی ہے۔ ہر قسم کے آم کا اپنا منفرد ذائقہ ہوتا ہے۔ آم کی عمومی قیمت 400 سے 500 روپے کلو تک ہوتی ہے۔

تاہم ایک آم ایسا بھی ہے جس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے فی کلو ہے اور یہ آموں کی خاص نسل میازاکی سے تعلق رکھتا ہے۔

بھارتی کاشتکار سندیپ چوہدری نے یہ خاص آم کاشت کیا اور 2 لاکھ 11 ہزار روپے فی کلو (پاکستانی 6 لاکھ 12 ہزار کے قریب) میں فروخت کیا۔ ایک کلو میں مجموعی طور پر 4 آم خریدے گئے۔

اس حوالے سے کاشتکار کا کہنا ہے کہ میں آج بہت خوش ہوں۔ سورت کے ایک ممتاز تاجر پروین گپتا نے یہ آم خریدے ہیں۔ وہ گزشتہ سال سے ہم سے رابطے میں تھے۔

اس آم کی خاص خصوصیات کے بارے میں بات کریں تو یہ دیکھنے میں خوبصورت ہے اور اسے سورج کا انڈے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس میں عام آموں کی نسبت زیادہ وٹامن اے، وٹامن سی، بیٹا کیروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔

Check Also

منشیات ڈیلر انمول پنکی کے خلاف قتل کا مقدمہ تبدیل، وجہ سامنے آگئی

کراچی: منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کا مقدمہ تبدیل کیے جانے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *