کراچی؛ اغوا کے بعد قتل نوجوان آئی بی اے کا طالبعلم تھا، والد نے تفصیلات بتا دیں

کراچی: اغوا کے بعد قتل کیے گئے نوجوان کے والد کی گفتگو سامنے آ گئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ مقتول 25 سالہ میر رضا علی ان کا اکلوتا بیٹا اور آئی بی اے کا طالب علم تھا۔
واضح رہے کہ پی ای سی ایچ ایس سے اغوا نوجوان کی لاش گلستان جوہر میں واقع شادی ہال کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی۔ مقتول کی بہادر آباد چورنگی پر واف لکس کی دکان تھی۔

والد نے بتایا کہ بیٹا 28 جولائی کو رات 4 بجے لاپتا ہوا اور گزشتہ روز اس کی لاش گلستان جوہر سے ملی ہے ۔ میر رضا میرا اکلوتا بیٹا تھا اور آئی بی اے سے بی بی اے کر رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹا 5 سال سے اپنا ذاتی کاروبار کر رہا تھا، اس کی بہادر آباد اور نارتھ ناظم آباد میں ڈزرٹ شاپ تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹے کے اغوا کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج ہے ، تاہم پولیس کو بیٹے کی لاش ملی ہے، موبائل فون اب تک پولیس کو نہیں مل سکا ہے ۔ بیٹا بہت محنت کرکے نیچے سے اوپر آیا تھا ۔ اس میں کوئی عیب نہیں تھا، نہ ہی اس کی کسی جماعت سے سیاسی وابستگی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ میرا ایک ہی مطالبہ ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ بیٹے کے قتل میں کون لوگ ملوث ہیں، انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ جس طرح بچے گھر سے جاتے ہیں، ویسے ہی میرے بیٹے نے کہا کہ میں کچھ دیر میں واپس آتا ہوں، مگر وہ گھر سے نکلا اور پھر اس کی لاش واپس آئی۔

Check Also

سلمان خان نے ممبئی کا اپارٹمنٹ 3.50 کروڑ میں فروخت کر دیا

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں واقع اپنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *