کار ڈیلرز کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

لاہور: کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر ہڑتال اور گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر کے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اور کار ڈیلرز کے درمیان فیسوں اور رجسٹریشن کے معاملے پر پیدا ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزادہ سلیم کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں آج شام ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایکسائز کے ساتھ ڈیلرز کی حتمی بات چیت ہو گی، جس میں معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی جائے گی۔

چیئرمین کار ڈیلرز نے ٹیکسز کی بھاری شرح پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ “شورومز والے سالانہ 15 لاکھ روپے ٹیکس کیسے ادا کر سکتے ہیں؟”

انہوں نے واضح کیا کہ اگر آج شام ہونے والے مذاکرات میں ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ملک گیر ہڑتال کی طرف جائیں گے اور احتجاجاً گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر دی جائیں گی۔

Check Also

ڈیزل سستا؛ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی: صوبائی حکومت نے ڈیزل سستا ہونے کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنےو الے ٹرانسپورٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *