کراچی: آج دوپہر یا شام گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی میں آج دوپہر یا شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔

دوسری جانب ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی مدھیہ پردیش پر موجود ہوا کا شدید کم دباؤ مزید کمزور ہو گیا ہے، یہ سسٹم واضح ہوا کے کم دباؤ کی صورت میں راجستھان کے قریب موجود ہے۔

ماہرین موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ سسٹم مزید کمزور ہوسکتا ہے، سسٹم کے زیرِ اثر بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں پر اثر انداز ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کے زیرِ اثر تھرپارکر، عمرکوٹ اور مٹھی میں 3 اگست تک وقفے وقفے سے آندھی اور گرج کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سانگھڑ ،حیدرآباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی 3 اگست تک وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث سکھر، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، بدین، سانگھڑ، خیرپور، مٹیاری، میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈوالہیار کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، کسان موسمی صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں۔

Check Also

دیر بالا میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی، ہزاروں افراد متاثر

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے مختلف علاقوں عشیرئی درہ، شرینگل، براول اور دیر خاص …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *