جنوبی وزیرستان؛ مسجد میں دھماکا،  جے یو آئی رہنما سمیت 4 افراد شدید زخمی

ڈی آئی خان(پبلک پوسٹ)جنوبی وزیرستان میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جے یو آئی کے رہنما سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبداللہ زخمی ہو گئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق اعظم ورسک میں دھماکا مسجد کے محراب کے قریب ہوا۔ دھماکے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے علاوہ دھماکے میں 3 افراد بھی شدید زخمی ہوئے۔

Check Also

صدر مملکت کیخلاف تاحیات نہ کوئی کیس بنے گا نہ گرفتار کیا جاسکے گا، مسودے میں نئی ترمیم شامل

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی کیس نہیں بن سکے گا اور نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *