پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 2931 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 14 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی دوران ٹریڈنگ 5 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 277.75 روپے سے کم ہو کر 277.70 روپے پر آگیا۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *