21ویں ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ:پاکستان نے ساتویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لاہور: پاکستان نے 21ویں ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتویں مرتبہ عالمی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ ٹرافیاں جیت کر اپنی برتری ثابت کردی، پاکستان کے احمد سلمان انڈر 16 ورلڈ چیمپئن بن گئے، جبکہ اہد صولت فاطمی نے انڈر 14 کیٹیگری کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان کے تیمور وسیم نے انڈر 10 کیٹیگری میں ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ مصطفیٰ فرحان انڈر 12 کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کے تین کھلاڑی انفرادی مقابلوں میں ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوئے۔

چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ پوائنٹس والا لفظ کھیلنے کا اعزاز بھی پاکستانی کھلاڑی ایان حسن خان کے نام رہا، جبکہ ایک میچ میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا اعزاز پاکستان کے احزم صدیقی نے حاصل کیا۔

پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی اس شاندار کارکردگی نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا اور سکریبل کے میدان میں پاکستان کی مضبوط پوزیشن کو ایک بار پھر ثابت کر دیا۔

Check Also

قرض کی عدم ادائیگی پر بیوی و بچی کے مبینہ اغواء سے دلبرداشتہ محنت کش کی خودکشی

شیخو پورہ کے علاقے فاروق آباد میں مبینہ طور پر قرض کی ادائیگی میں تاخیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *