کراچی؛ نوزائیدہ بچے کو رہائشی عمارت سے نیچے پھینک دیا گیا، لاش برآمد

کراچی: شہر قائد میں نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی، جسے رہائشی عمارت سے نیچے پھینکا گیا تھا۔
گلشن اقبال کے علاقے میں رہائشی عمارت سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملنے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچے ۔

ایس ایچ او گلشن اقبال نے بتایا کہ لاش بلاک تیرہ ڈی ٹو میں قائم رہائشی عمارت کے ڈک سے ملی ہے اور شبہ ہے کہ نوزائیدہ بچے کی لاش ڈک کے ذریعے پھینکی گئی تھی، جبکہ لاش رہائشی عمارت کے ٹاور ون کے ڈک سے ملی تھی ۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاش 2 سے 3 روز پرانی بتائی جاتی ہے ۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد حاصل کر کے نوزائیدہ بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی کے رضا کاروں کے حوالے کر دی اور اس حوالے سے مزید چھان بین کا عمل جاری ہے ۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *