میر رضا سے متعلق تمام ریکارڈ میرے پاس ہے‘آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا اہم بیان سامنے آگیا

میر رضا علی کو لوکیشن پر چھوڑنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور احسان اللہ نے رائیڈ سے متعلق اہم تفصیلات بتا دیں۔

رپورٹ کے مطابق سامنے آنے والے اپنے ایک بیان میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور احسان اللہ نے بتایا کہ میر رضا نے 3 بج کر 57 منٹ پر رائیڈ بک کی، 4 بج کر 7 منٹ پر اس کو کال کی کہ آپ کی لوکیشن پر ہوں، 4 بج کر 9 منٹ پر رائیڈ شروع کی، ہم خالد بن ولید روڈ سے طارق روڈ اور وہاں سے بہادر آباد گئے۔

ٹیکسی ڈرائیور احسان اللہ نے بتایا کہ بہادر آباد سے اسٹیڈیم، ملینیم مال سے پرفیوم چوک جوہر موڑ وہاں سے موسمیات کی طرف گئے، میر رضا نے کہا لوکیشن چھوڑ دو میں راستہ بتاتا ہوں، پھر اس نے جیسا بتایا اس راستے پر چلتے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میر رضا نے گاڑی میں گانے بھی چلائے اور کہا کہ گاڑی تیز چلاؤ، نوجوان نے کسی کو فون نہیں کیا بس وہ موبائل استعمال کر رہا تھا، اس کے ساتھ سفر کا تمام ریکارڈ میرے پاس موجود ہے، جہاں میر رضا کو چھوڑا وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *