بھارت میں انٹرنیشنل میچ کے دوران خالی میدان منتظمین کو منہ چڑانے لگے

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو کھیلوں میں سیاست لانا خود ہی مہنگا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں انٹرنیشنل میچز کے دوران خالی میدان منتظمین کو منہ چڑانے لگے، شائقین کی عدم دلچسپی نے بھارتی بورڈ کی پالیسیوں پر کئی سوالات کھڑے کردیے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ احمدآباد کے خالی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

دہلی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شائقین کی عدم دلچسپی نے بھارتی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ایشیا میں ٹیسٹ کرکٹ مردہ ہوچکی ہے۔

بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ ’مجھے نہیں یاد کہ بھارت میں کسی ٹیسٹ سیریز میں شائقین کی اتنی کم دلچسپی کبھی رہی ہو‘۔

https://x.com/Aryan42832Goel/status/1976503183770837435?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1976503183770837435%7Ctwgr%5E6e05a0e2d96343165bb40e7ade24724ea11a4298%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2782377%2Fempty-stadiums-during-international-matches-in-india-start-to-annoy-organizers-2782377

Check Also

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں سے متعلق بڑی پیشرفت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *