پروڈیوسر کرن خان اور ہدایتکار شبیربھٹی کا نیا شاہکار” طنز و مزاح سے بھرپور کھیل” ٹھرکی بڈھے” کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

کراچی(رپورٹ، وسیم خان) معروف پروڈیوسر کرن خان، اور ہدایتکار شبیر بھٹی، کا نیا شاہکار طنز و مزاح سے بھرپور کھیل” ٹھرکی بڈھے” کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں فنکاروں کی کہکشاں امڈ آئی، بین الاقوامی شہرت یافتہ شکیل صدیقی، رؤف لالہ، علی حسن، سیلم شیخ ، پرویز صدیقی، شہزاد رضا، اور نذر حسین، ناصر خان نے شرکت کر کہ تقریب کو چار چاند لگادئے،

بھٹی آرٹ پروڈکشن اینڈ علی آرٹ پروڈکشن کی جانب سے سید اشرف علی کی پیشکش ہے مذکورہ کھیل کے رائٹر شوکت انڑ خیل ہیں جو کہ اس سے قبل بھی سپرہٹ ڈرامے تحریر کرچکے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادر علی نقوی ہیں معاون پروڈیوسرز افتخار احمد اور عثمان دانہ والا ہیں ٹھرکی بڈھے کی کاسٹ میں شانزے، شکیل شاہ، کمال ادریس، عامر ہوکلا، شبیر بھٹی، برفی ڈول، فائزہ ملک، ناصر ڈاڈا، ارما احمد، شہباز صنم، زوہب صنم، شمائل، عبداللہ لالہ، عمران، اقراء شامل ہیں-

مذکورہ کھیل کے حوالے سے پروڈیوسر کرن خان کا کہنا ہے کہ یہ کھیل 28 اگست کی شب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اوپن ائیر تھیٹر میں پیش کیا جاۓ گا ڈرامہ “ٹھرکی بڈھے” طنز و مزاح کے ساتھ اصلاحی پیغام لے کر آرہا ہے نئے مزاحیہ ڈرامے “ٹھرکی بڈھے” کی تقریب میں شوبز شخصیات نے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈرامے کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامہ پاکستانی شوبز میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا

انہوں نے کہا کہ “ٹھرکی بڈھے” صرف تفریح نہیں بلکہ طنز و مزاح کے ساتھ ایک اصلاحی پیغام بھی دے گا ڈرامہ معاشرے میں پائی جانے والی خامیوں کو ہلکے پھلکے انداز میں اجاگر کرے گا تاکہ ناظرین محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ سبق بھی حاصل کریں ہدایتکار شبیر بھٹی کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کا مقصد فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے والا مواد فراہم کرنا ہے جس میں بڑوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی تربیت کا پہلو بھی شامل ہو تقریب کے اختتام پر ڈرامے کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی افتتاحی تقریب میں یونس میمن ،محمد اجمل حسین، عثمان دانہ والا، افتخاراحمد، عمران میمن، اور دیگر شخصیات موجود تھیں تقریب کی نظامت کے فرائض عامر ہوکلا نے خوش اسلوبی سے ادا کیے

Check Also

جیل انتظامیہ نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل کر لئے

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے انتظامات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *