“فرسٹ ایم اے رشید فلمز ایوارڈ سیزن ون”اب ستمبر کی بجائے اکتوبر 2026 میں منعقد کیا جائے گا

کراچی (رپورٹ، وسیم خان) ایم اے رشید فلم اینڈ ٹی وی پروڈکشنز کے زیر اہتمام ہونے والا “فرسٹ ایم اے رشید فلمز ایوارڈ سیزن ون” اب ستمبر کی بجائے اکتوبر 2026 میں منعقد کیا جائے گا یہ ایوارڈز شو اپنی نوعیت کا پہلا شو ہوگا جس میں پاکستان فلم انڈسٹری کے تمام سینئر فنکاروں کو ان کی دہائیوں پر محیط خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا

ایم اے رشید فلم اینڈ ٹی وی پروڈکشنز کی بانی نادیہ رشید ان ایوارڈز کو اپنے والد مرحوم معروف ہدایتکار ایم اے رشید کے نام سے منعقد کر رہی ہیں نادیہ رشید کا کہنا ہے پاکستان فلم انڈسٹری کے تمام سینئیر فنکار میرے لیے قابل احترام ہیں چاہے انہوں نے میرے والد کے ساتھ کام کیا ہو یا نہ کیا ہو، وہ سب اس صدی کے سپراسٹار ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کی خدمت کی ہے یہ ایوارڈز انہی عظیم لوگوں کے نام ہیں اس سلسلے میں مکمل پروفیشنلزم کو مدنظر رکھتے ہوئے ایوارڈز کے لیے ایک معزز جیوری تشکیل دی گئی ہے

جیوری کے سربراہ سینئر اداکار راشد محمود ہوں گے جیوری کے دیگر اراکین میں معروف مصنفہ و براڈ کاسٹر نبراس سہیل، فلمساز نوید اختر، ثمینہ قتیل شفائی، فلمساز گوھر اور میڈیا کنسلٹنٹ معین صمدانی شامل ہیں جن فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ان میں فلم اسٹار ندیم، شاہد، غلام محی الدین، مصطفی قریشی، جاوید شیخ، شان، معمر رانا، زیبا بیگم، دیبا بیگم، نغمہ بیگم، بابرہ شریف، ریما، میرا، صائمہ اس کے علاوہ بہترین فلم ہدایتکار، فلم رائٹر، موسیقار اور تکنیکی ایوارڈز بھی دیے جائیں گے تاکہ کیمرے کے پیچھے کام کرنے والے فنکاروں کی خدمات کو بھی سراہا جاسکے

نادیہ رشید خود بھی سینئر ٹیلی ویژن آرٹسٹ ہیں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر لاہور سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور اب والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلمسازی اور ہدایتکاری کے شعبے میں سرگرم ہیں وہ پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کی ممبر بھی ہیں نادیہ رشید ان دنوں ایوارڈز شو کی تیاریوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا یہ صرف ایوارڈز کی تقریب نہیں بلکہ پاکستان فلم کی گولڈن ہسٹری کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ہماری کوشش ہے کہ نئی نسل کو اپنے سنئیرز کی قربانیوں اور خدمات سے روشناس کرایا جائے آخر میں انہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا

Check Also

پاکستان کی خوشحالی ترقی ، استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، زبیر موتی والا،

کراچی(بزنس رپورٹر)طارق روڈ ٹریڈرز آلائنس کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر شاندار پرچم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *