پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،کاروبار کا منفی رجحان رہا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، انڈیکس 100 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 2546 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 955 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 397 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 502 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Check Also

کسٹمز میں بھتہ خوری اور غیر قانونی چیکنگ کے خلاف بڑا ایکشن، اے ایس اوز کے اختیارات چھین لیے گئے!

کراچی(رپورٹ: عمران خان)پاکستان کسٹمز نے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشنز (اے ایس اوز) کے نگرانی اور انتظامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *