لاہور: پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کے اغوا کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

لاہور(پبلک پوسٹ)پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزمان کا شہری کو اغواء کرکے لاکھوں روپے تاوان وصول کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

ہربنس پورہ کے علاقے میں چار پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے روک کر شہری ندیم کو اغواء کیا اور منہ پر رومال ڈال کر ایک گھر لے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مغوی شہری کے اہلخانہ سے دس کروڑ کی ڈیمانڈ کی۔ ملزمان نے شہری کی گاڑی میں موجود 15 لاکھ چھینے اور اسکے دوست علی رضا سے فون کرکے 25 لاکھ روپے منگوائے۔

ملزمان نے شہری کی دو تولے کی چین بھی اتروائی اور اسے رنگ روڈ کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے شہری کے بیان پر اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او ہربنس پورہ محمد عمران خان کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ جلد ہی باقی ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

Check Also

کراچی: نارتھ ناظم آباد سے مرد کی سر کٹی لاش،گلستان جوہر سے انسانی سر برآمد

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے قریب نالے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *