اتفاق اور اتحاد ہی ہماری قوم و برادری کی پہچان اور طاقت ہےتور غرال کالوال اتحاد ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آج کے مشکل وقت میں ہماری قوم و برادری کی بقا اور ترقی کا واحد راستہ اتفاق اور اتحاد ہے۔
ہماری سوسائٹی کا مقصد تورغر کی عوام، بالخصوص ال کا لوال برادری کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور سماجی مسائل کا حل نکالنا ہے۔ ہم کسی تفریق کے قائل نہیں۔ ہمارے لیے ہر فرد عزت دار ہے اور آج ہمیں اپنی نسلوں کے مستقبل کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔
نفرت، لسانیت اور ذاتی اختلافات کو ختم کر کے *قوم و برادری کی خدمت کو اولین ترجیح دینی ہوگی۔ تورغر ال کا لوال اتحاد ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ پاکستان عہد کرتی ہے کہ وہ ہمیشہ مظلوم کی آواز بنے گی، حق کے ساتھ کھڑی ہوگی اور اپنے علاقے کی ترقی کے لیے حکومت اور اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ہم تمام معززین، نوجوانوں اور بزرگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس نیک مقصد میں ہمارا ساتھ دیں۔
کیونکہ جب ہم متحد ہوں گے تو کوئی بھی ہمیں کمزور نہیں کر سکتاتورغر ال کا لوال اتحاد ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ پاکستاناتفاق و اتحاد ہی قوموں کی ترقی کا راز ہےتورغر ال کا لوال اتحاد ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ پاکستان کا یہ ماننا ہے کہ ہماری قوت *اتفاق اور اتحاد میں ہے۔
ہم سب سے پہلے اپنی قوم و برادری کے حقوق، تعلیم، صحت اور فلاح کے لیے متحد ہیں۔ساتھ ہی ہم یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ ہم اپنی قوم و برادری کے علاوہ دوسری تمام قوموں کے ساتھ بھی اتفاق، اتحاد اور بھائی چارے سے رہیں گےہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوں گے اور ہر ضرورت مند کی مدد کریں گے۔ نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہم مسترد کرتے ہیںہماری سوسائٹی تورغر کی ترقی کے لیے حکومت، انتظامیہ اور تمام قوموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
کیونکہ جب ہم ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں گے تبھی ہمارا علاقہ ترقی کرے گا تورغر ال کا لوال اتحاد ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ پاکستان اپنے قوم و برادری کے ساتھ ساتھ دوسری تمام قوموں کے ساتھ بھی اتفاق، اتحاد اور بھائی چارے پر یقین رکھتی ہے۔ ہم ہر ضرورت مند کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ہم صدر گل محمد مینوال اور تمام مرکزی کابینہ ارکین ممبران کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور ان کی خدمات پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کی قیادت میں ہم علاقے قوم کی ترقی اور فلاح کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
THE PUBLIC POST