کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

شہرِ قائد کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کے مطابق کراچی وسطی، شرقی، کیماڑی، ملیر، جنوبی اور غربی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

این ای او سی کے مطابق کراچی کے 6 اضلاع میں جون کے دوران پولیو وائرس کا سراغ نہیں ملا تھا۔

جولائی میں سندھ کے ضلع کشمور کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

بلوچستان کے اضلاع چمن، ڈیرہ بگٹی اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا ہے۔

خیبر پختون خوا کے بنوں اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسی طرح پنجاب کے شہر راولپنڈی میں بھی جولائی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *