دھرمیندر کی پہلی فیملی سے اختلافات کی خبروں پر ہیما مالنی نے خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے مرحوم شوہر دھرمیندر کی پہلی اہلیہ اور ان کے بچوں کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ایسی تمام باتوں کو من گھڑت قرار دے دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ہیما مالنی نے دھرمیندر کی وفات کے بعد اپنی زندگی، خاندان اور اداکاری میں ممکنہ واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب اپنے بچوں، پوتے پوتیوں اور عوامی ذمہ داریوں کے ساتھ وقت گزارتی ہیں جبکہ دھرمیندر کی یادیں ان کی زندگی کا اہم حصہ ہیں۔

انہوں نے ایسی خبروں کو بھی مسترد کیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دھرمیندر کی پہلی فیملی اور ان کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے۔

ہیما نے وضاحت کی کہ خاندان متحد ہے اور لوگوں کو ہر اس چیز پر یقین نہیں کرنا چاہیے جو سوشل میڈیا یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنا کر پھیلائی جائے۔

واضح رہے کہ دھرمیندر کی آخری رسومات اور دعائیہ تقریبات کے دوران بھی ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ہیما مالنی اور ان کی بیٹیاں پہلی فیملی کی تقریبات میں نمایاں طور پر موجود نہیں تھیں، جس کے بعد اختلافات کی قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی تھیں۔

Check Also

فہد مصطفیٰ کی نئی تصاویر نے دوسری شادی کی افواہوں کو پھر ہوا دے دی

پاکستانی اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ ایک بار پھر مبینہ دوسری شادی کی افواہوں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *