سعودی عرب: ریاض میں ریت کا طوفان اور تیز ہوائیں

ریاض: سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض گزشتہ روز ریت کے طوفان اور تیز ہواؤں کی زد میں رہا۔ سڑکوں پر گرد وغبار کے باعث حد نگاہ متاثر ہوئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعے کو ریاض میں گرد وغبار اور تیز ہواؤوں کے باعث حد نگاہ صفر تک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق روڈ سیفٹی اتھارٹی اور سعودی ہائی وے سکیورٹی نے ریت کے طوفان کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر ڈرائیوروں کو احتیاط برتنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ قومی مرکز برائے موسمیات نے مملکت کے کئی علاقوں میں جمعے سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہنے اور ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔

Check Also

پینٹاگون پر تنقید، امریکی عسکری اخبار کے چیف ایڈیٹر، پبلشر اور رپورٹر برطرف

واشنگٹن: امریکی وزارتِ دفاع نے ملک کی سِول وار کے دور سے امریکی فوج کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *