مضبوط دفاعی قوت کے قائل مگر فرد واحد کی خاطر فیصلے نہیں مان سکتے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فرد واحد کی خاطر فیصلے نہیں مان سکتے ہمیں رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی ، ہم نے جوائنٹ اپوزیشن کی بات کی، آدھے گھنٹے میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے قانون پاس ہوگیا، حالیہ قانون سازی آئین سے متصادم، وزیراعظم کے اختیارا ت تبدیل ہوئے، حکومتی رٹ ختم ، امن وامان کی صورتحا ل بگڑ گئی ،

، ہم مشورہ دے رہے ہیں کہ اس وقت صوبوں کو توڑنا اور نئے صوبوں کا قیام کسی صورت درست نہیں۔ پشاور میں جمیعت علمائے اسلام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک کےسا تھ مخلص ہو نا ضروری ہے،معاشرے کو عدل فراھم کرنے کی ضرورت ہے، ظلم کیساتھ حکمرانی برقرار نہیں رہ سکتی، پارلیمنٹ میں قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون پاس نہیں ہوسکتا۔

Check Also

21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ

دنیا بھر کے 21 سابق ٹیسٹ و بین الاقوامی کپتانوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *