حکومت عوام کے ریلیف کیلئے اپنی عیاشیوں و ترقیاتی فنڈز میں کٹ لگائے: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت کو پیٹرولیم لیوی سے متعلق سوچنا چاہیے اور اپنی عیاشیوں پر کٹ لگانا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ترقیاتی فنڈز پر کٹ لگا کر عوام کو ریلیف دے اور عوام کو ریلیف دینے پر کام کرے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق کے ساتھ مختلف معاملات ہیں جن پر مل جل کر کام کر رہے ہیں، وفاق سے اپنے مسائل پر دلیل کے ساتھ بات کرنی چاہیے۔

پمز حادثے کے حوالے سے گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ ایک سیکریٹری کو معطل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، کمیٹیاں بنتی رہتی ہیں لیکن صرف کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ جب تک ملک میں جزا اور سزا کا نظام قائم نہیں ہوتا، اس وقت تک ایسے مسائل ہوتے رہیں گے۔

Check Also

شراب برآمدگی کیس: شرجیل میمن سمیت تمام ملزمان 8سال بعد بری

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ضیاء الدین اسپتال میں شراب برآمد ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *