انڈر18 ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان کا شاندار آغاز، چین کو 3 صفر سے ہرا دیا

لاہور:انڈر18 ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں چین کو 3 صفر سے ہرا دیا۔

پاکستان نے پہلے کوارٹر میں دو گول کیے، کھیل کے چھٹے منٹ میں محمد عثمان نے گول کرکے قومی ٹیم کو برتری دلائی، پانچ منٹ بعد عدیل نے گول کرکے پاکستان کی برتری دو صفر کردی۔

دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، پھر آخری کوارٹر میں سلمان یاسین نے گول کرکے پاکستان کو تین صفر سے کامیابی دلائی۔

ایونٹ میں پاکستان ٹیم دوسرا میچ اتوار کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

Check Also

فہد مصطفیٰ کی نئی تصاویر نے دوسری شادی کی افواہوں کو پھر ہوا دے دی

پاکستانی اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ ایک بار پھر مبینہ دوسری شادی کی افواہوں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *