بیوی سے ناراضی کا بدلہ؛ ظالم باپ نے 4 سالہ بیٹے کی ٹانگ توڑ دی

بھکر(پبلک پوسٹ)بیوی سے ناراضی کا بدلہ لینے کے لیے ظالم باپ نے 4 سالہ بیٹے کی ٹانگ توڑ دی۔

بھکر کے نواحی علاقے دلے والا میں سنگ دل باپ جلاد بن گیا اور اپنے ہی حقیقی بیٹے پر ظلم کی انتہا کردی۔ ظالم شخص نے بیوی سے ناراضی کا بدلہ اپنے معصوم بیٹے کی ٹانگ توڑ کر نکالا۔بے رحم باپ نے تشدد کرتے ہوئے لکڑی کی چھڑی کے وار سے 4 سالہ شاہ زیب کی ٹانگ توڑ دی، تب بھی جلاد باپ کو ترس نہیں آیا جب کہ معصوم بچہ تکلیف سے تڑپتا رہا، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام نے کمسن بچے پر تشدد اور ٹانگ توڑنے کے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سنگدل باپ کو فوری طور پر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ پولیس نے بچے کی والدی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم شاہ نواز کا اپنی بیوی سے گھریلو تنازع چل رہا تھا اور ملزم کی بیوی ایک سال سے روٹھ کر میکے میں رہ رہی تھی۔ اسپتال میں بات کرتے ہوئے متاثرہ بچے نے روتے ہوئے بتایا کہ ابو نے سوٹیاں (چھڑی) مار کر میری ٹانگ توڑ دی۔

Check Also

حکومت نے دہری شہریت والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد ((پبلک پوسٹ)) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پاکستان سیٹیزن شپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *