گلگت بلتستان انتخابات سے قبل کشیدگی؛دیامر میں مسلم لیگ (ن) کےسپورٹرز پر فائرنگ

چلاس: گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے جی بی اے 17 داریل کے علاقے ڈوڈشال میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر محمد زمان کے حامیوں کی گاڑی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی اس فائرنگ کے واقعے کی تصدیق خود ن لیگ کے امیدوار ڈاکٹر محمد زمان نے کر دی ہے۔

ڈاکٹر محمد زمان کے مطابق فائرنگ کے اس حملے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھلی دہشت گردی ہے اور وہ علاقے میں پُرامن انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر محمد زمان نے الزام لگایا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کے ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار محمد نسیم ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ کل ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں امن و امان کی صورتحال اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیامر لیفٹیننٹ (ر) محمد اویس نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *