لاہور: آخری منٹ اسٹاپ پر ڈمپر کی رکشوں اور  موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 2 طالبات سمیت 5 افراد جاں بحق

لاہور (پبلک پوسٹ)لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر نے کئی رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ کے جی ٹی روڈ پر پیش آیا جس کے دوران ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی۔

ریسکیو حکام کا بتانا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 اسکول کی بچیاں بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والی اسکول کی بچیوں کی شناخت 12 سالہ عائمہ اور 10 سالہ حافظہ کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق افراد میں 45 سالہ رفاقت، 41 سالہ داود شامل تھے جب کہ ایک شخص کی شناخت نا ہو سکی۔

زخمی ہونے والوں میں 26 سالہ علی، 10 سالہ افان، 10 سالہ بلال، 18 سالہ کومل شامل ہیں، زخمی ہونے والوں کو سروسز اور قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Check Also

کراچی: نارتھ ناظم آباد سے مرد کی سر کٹی لاش،گلستان جوہر سے انسانی سر برآمد

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے قریب نالے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *