مسلمان میرے بھائی ہیں،مذہب کارڈ نہیں چلنے دوں گا،جوزف وجے

تمل ناڈو :مشہور بھارتی اداکار اور سیاسی جماعت ’تملگا وتری کزگم‘ (ٹی وی کے) کے سربراہ جوزف وجے نے اتوار کو تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی جوزف وجے نے اقلیتوں اور مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اور بی جے پی کی ہندوتوا پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے تین بڑے فیصلوں کی منظوری دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلم انڈسٹری کے سپر سٹار 51 سالہ جوزف وجے نے اتوار کو ریاست تامل ناڈو کے 17ویں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

وجے کی پارٹی نے 2026 کے اسمبلی انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ انہیں تامل سنیما میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے 65 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔

چنئی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں ان کے والدین، ساتھی اداکار اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

حلف لینے کے فوراً بعد جوزف وجے نے تین بڑے فیصلوں پر مبنی سرکاری دستاویزات پر دستخط کیے۔

اپنے ابتدائی فیصلوں میں انہوں نے تمام گھریلو صارفین کو 200 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا حکم جاری کیا۔ انہوں نے خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک نئی ریپڈ رسپانس فورس تشکیل دی اور ریاست بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا بھی حکم دیا، جس کے تحت اسکولوں اور کالجوں کے ارد گرد ‘پروٹیکشن زون’ بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت تعلیم، صحت اور پانی جیسے بنیادی مسائل پر پوری توجہ دے گی اور کسانوں اور ماہی گیروں کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں وجے نے واضح کیا کہ ان کی حکومت سچے، سیکولر اور سماجی انصاف کے نظریات پر عمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہندوؤں، مسلمانوں اور عیسائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ان کا نظریہ ہے کہ ‘ہر مذہب ہمارا ہے’۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ وہ کسی قسم کا مذہبی امتیاز قبول نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ ان کی حکومت سازی میں ’انڈین یونین مسلم لیگ‘ کے دو ایم ایل ایز کی حمایت بھی شامل تھی، جس کے لیے انھوں نے اظہار تشکر بھی کیا۔

Check Also

گلوکارہ دعا لیپا کا سام سنگ پر 15 ملین ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ

برطانوی پاپ اسٹار دعا لیپا نے عالمی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے خلاف مبینہ کاپی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *