میر رضا قتل: جوڈیشل کمیشن نےعوام سے معلومات طلب کر لیں

میر رضا قتل کیس سے متعلق معلومات دینے کے لیے جوڈیشل کمیشن نے ای میل اور واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا۔

جوڈیشل کمیشن نے میر رضا قتل کیس سے متعلق عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔

کمیشن کے مطابق میر رضا کیس سے متعلق معلومات commission_mcr@shc.gov.pk پر ای میل کی جا سکتی ہیں۔

عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ کے ذریعے بھی میر رضا کیس سے متعلق معلومات 03213850899 پر فراہم کر سکتے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے سندھ حکومت کو 1 لاکھ روپے انعام مقرر کرنے کی ہدایت بھی کر رکھی ہے۔

Check Also

لیبیا کشتی حادثہ؛ ایف آئی اے کی ٹیم تحقیقات کے لیے باجوڑ پہنچ گئی

پشاور: لیبیا کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے ٹیم تحقیقات کے لیے باجوڑ پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *