پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے 4 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کل کیلیے ہوگا۔

اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 349 روپے کی فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *