کراچی؛ گھر کے اندر دوران ڈکیتی 15سالہ نوجوان کی ہلاکت، ایس ایچ او منگھوپیر معطل

کراچی: منگھوپیر میں گھر کے اندر دوران ڈکیتی 15 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ نے ایس ایچ او کو منگھوپیر راجا ذوالفقار حیدر کو معطل کیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او منگھوپیر کو جرائم کنٹرول کرنے میں ناکامی پر معطل کیا گیا۔

واضح رہے کہ دوران ڈکیتی 15 سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کے خلاف اہلخانہ اور علاقہ مکینوں کا میت کے ہمراہ منگھوپیر تھانے کے باہر گزشتہ روز سے احتجاج بھی جاری ہے۔

Check Also

اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا قانون فوری تبدیل کیا جائے، حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *