کراچی: گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں پیٹرول مہنگا ہے جبکہ پاکستان میں سستا ہے۔ تاریخیکتابیں دریافت کریں
گورنر ہاؤس سندھ کے ملازمین کے لیے آگاہی و تشخیصی آئی کیمپ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس کے تمام ملازمین کا مکمل آنکھوں کا معائنہ ہوگا، جس سے امراض چشم میں مبتلا ملازمین کو سہولت ملے گی۔
نہال ہاشمی نے کہا کہ وہ پی ای بی ایس کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کیمپ کے لیے وقت نکالا۔ ہمارے ملک میں امراض چشم کے بے شمار مریض ہیں اور آنکھوں میں امراض ہونے کی بہت ساری وجوہات ہیں۔ آنکھوں کے علاج کے لیے بہت سے ادارے کام کر رہے ہیں، پی ای بی ایس بھی ان تمام اداروں میں سے ایک ہے۔ پی ای بی ایس 1962 سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی کوشش ہے، پی ای بی ایس نے آج گورنر ہاؤس میں بھی سہولت فراہم کی۔ ہمیں اپنے اردگرد لوگوں کا دیکھ بھال رکھنا چاہیے۔ گورنر ہاؤس کے باہر بھی ایک کیمپ لگا ہوا ہے۔ احتجاج سب کا حق ہے لیکن بس کسی کو تکلیف نہ ہو۔ انگلینڈ میں 20 سے 30 لاکھ لوگ احتجاج کرتے ہیں، وہ اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرا کر اپنے گھر چلے جاتے ہیں۔ جماعت اسلامی کو اپنا احتجاج دیکھ کر کرنا چاہیے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے، پوری دنیا میں اس وقت پیٹرول مہنگا ہے، جبکہ پوری دنیا میں اس وقت پاکستان میں پیٹرول سستا ہے۔ پارلیمنٹ ہے، وہاں جا کر احتجاج کریں۔ یہ نہ کریں کہ احتجاج کو ٹرینڈ بنا لیں۔ شہباز شریف کی حکومت کبھی نہیں چاہتی کہ عوام کو تکلیف ہو۔ سرکاریخدمات ڈھونڈیں
نہال ہاشمی نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام ممالک مجبور ہیں۔ شہباز شریف کی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ 5 سے 6 سیکٹر اس میں ملوث ہوتے ہیں، پھر جاکر پیٹرول ملتا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت کو سب کو لے کر چلنا ہے۔ اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ سے متعلق ایم او یو سائن ہوا، چند ہفتوں کے لیے جنگ روکی گئی اور اس کے اثرات نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک بڑی کمی بھی آئی، جس کا اعلان خود وزیراعظم نے کیا۔انہوں نے عوام کو ریلیف دیا تھا۔ ہم اپنے عوام کے لیے ہمیشہ کھڑے ہیں۔
THE PUBLIC POST