اورنگی ٹاؤن، سرکاری اسکول کی خستہ حال دیوار گرنے سے 5 افراد ہلاک، 2 شدید زخمی

کراچی :اورنگی ٹاؤن میں کے ایم سی گرلز ، بوائز پرائمری و سیکنڈری اسکول کی خستہ حال دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 5افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو رضا کار موقع پر پہنچے جبکہ علاقہ مکینوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی ۔

امدادی کارروائی کے دوران ریسکیو عملے نے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو نکال کر عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 بلاک ایل فٹبال چورنگی کے قریب سرکاری اسکول کی خستہ حال دیوار گرنے کے نیتجے میں 7 افراد ملبے تلے دب گئے جس میں سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ، ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔

Check Also

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فررسز کی کارروائیوں میں 11دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فررسز کی کارروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *