کراچی پورٹ کا لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس اسکور 343 تک پہنچ گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ کی عالمی بحری رابطہ کاری میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ کراچی پورٹ کا لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس اسکور 343 تک پہنچ گیا ہے، اور پاکستان کی لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی عالمی درجہ بندی میں 34 ویں نمبر پر آ گئی۔

وفاقی وزیر کے مطابق پورٹ لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس دنیا بھر کی تقریباً 900 بندرگاہوں کے ڈیٹا پر مبنی ہے۔

انھوں نے کہا کراچی پورٹ کی بہتر رابطہ کاری عالمی تجارت سے مضبوط انضمام کی عکاس ہے، بہتر بحری رابطہ کاری سے برآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے، بندرگاہوں کی ترقی اور تجارتی سہولت کاری حکومتی ترجیحات ہیں۔

جنید انوار نے کہا مضبوط بحری رابطہ کاری سے پاکستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مستحکم ہوگی، کراچی پورٹ کی پیش رفت پاکستان کے عالمی انضمام کی علامت ہے۔

Check Also

کلاسک فیملی ڈرامہ “بیٹی رانی” میں سپنا غزل اہم کردار میں جلوہ گر ہونگی

کراچی(شوبز رپورٹر) تھیٹر کی دنیا کے ممتاز پروڈیوسر، رائٹر اور ڈائریکٹر زاہد شاہ کا شہرہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *