پیٹرول کی بڑھتی قیمت: گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے 7فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 7 دن میں ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 88 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

ملک شہزاد نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کیا گیا۔

دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھائے جانے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے اضافہ کیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Check Also

گوجرانوالہ: بوری بند لاش کا معمہ حل، ادھار کی رقم واپس مانگنے پر دوست کا قتل، 2 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ کے علاقے جنڈیالہ باغوالہ میں بوری بند لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *