چین: باؤڈنگ میں ایک سال جتنی بارش ایک ہی دن میں برس گئی

شمالی چین کے صنعتی شہر باؤڈنگ میں تقریباً ایک سال جتنی بارش ایک ہی دن میں برس گئی۔ بارش کے نتیجے میں 19 ہزار سے زائد افراد کو گھروں سے نکالنا پڑا۔

چینی میڈیا کے مطابق صرف 24 گھنٹوں میں 448 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی ہے جس سے فلیش فلڈز، بجلی کے بریک ڈاؤن اور سڑکوں و پلوں کو نقصان پہنچا۔

بیجنگ میں شدید بارشوں کے بعد ممکنہ آفات کا انتباہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے 16 میں سے 10 اضلاع میں مٹی کے تودے اور زمین کھسکنے کے خدشے کے پیشِ نظر وارننگ جاری کی ہے، یہ وارننگ جمعے کو ہونے والی شدید بارشوں کے بعد جاری کی گئی ہے۔

حکام نے پہاڑی علاقوں میں اچانک آنے والے سیلاب کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔

Check Also

“پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کیلئے 500 کروڑ؟” سدھو کی اہلیہ کے بیان پر بھارت میں سیاسی بھونچال

بھارت کی ریاست پنجاب میں سیاسی ہلچل اس وقت مچ گئی جب کانگریس کے سابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *