ستارہ آرٹ پروموٹر کے میگا میوزیکل پروگرام “ہم آپ کے ہوئے” اتوار کو اوپن ائیر تھیٹر میں میلہ سجے گا

کراچی(شوبز رپورٹر) ستارہ آرٹ پروموٹر کے زیرِ اہتمام ہونے والے میگا میوزیکل وارائٹی پروگرام “ہم آپ کے ہوئے” کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں سنگیت، رقص اور مزاح کا تڑکا ایک ساتھ لگانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اس یادگار پروگرام کے پروڈیوسر ستارہ زیدی ہیں اور یہ شاندار شو اتوار 20 ستمبر کو اوپن ائیر تھیٹر میں پیش کیا جائے گا

جہاں شائقین کے لیے بھرپور تفریح کا اہتمام کیا گیا ہےپروگرام میں شرکت کے لیے تمام فنکاروں نے اپنے اپنے آئٹمز تیار کر لیے ہیں اس میگا شو میں اداکارہ شانزے، صبا شیخ، مہک علی، ناصرہ نور، فائزہ ملک، نامور کامیڈین شکیل شاہ، پرویز صدیقی، شبیر بھٹی، ناصر ڈاڈا، ہنی خان، اشرف چراغ اپنی پرفارمنس سے جلوے بکھریں گے جبکہ خصوصی طور پر گلوکارہ شازیہ بانو اپنی سریلی آواز کا جادو جگائیں گی اور نوجوان گلوکار فردین (نشے ڈی فیم / Nashatty) اپنی خصوصی پرفارمنس سے نوجوانوں کے دل جیت لیں گے

پروڈیوسر ستارہ زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میگا میوزیکل وارائٹی پروگرام کو یادگار بنانے کے لیے ہم نے بھرپور تیاری کر لی ہے یہ پروگرام اپنی مثال آپ ہوگا اس پروگرام میں تمام تر وارائٹی موجود ہے جو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں، فیملیز کے لیے یہ ایک مکمل انٹرٹینمنٹ پیکیج ہوگا اس شاندار پروگرام کے سرپرستِ اعلیٰ شہزاد عالم ہیں جبکہ چیف آرگنائزر جمیل راہی، جن کی نگرانی میں تمام امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے آگنائزر رئیس کیانی ہیں اور پروڈکشن انچارج عمران میمن ہیں

Check Also

تعلق پنجاب سے،کراچی اچھا لگتا ہے: کنزا ہاشمی

جیو فلمز کے اشتراک سے بننے والی اینتھالوجی فلم ’شیروز‘ کی نامور اداکارہ کنزا ہاشمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *