پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی، نوٹی فکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 19 ستمبر تا 21 ستمبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اوگرا کی جانب سے تعین کردہ قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں1 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے مقرر ہوگئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ کا پلان سامنے آگیا

پشاور: پی ٹی آئی کے 27 ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *