کراچی ایئر پورٹ 14:نئے آئی فون اور شراب کی 2 بوتلیں برآمد

کسٹمز حکام نے ہانگ کانگ سے کولمبو کے راستے کراچی پہنچنے والے مسافر کے قبضے سے 14 نئے آئی فون 18 پرو میکس اور شراب کی 2 بوتلیں برآمد کر لیں۔

کسٹمز کے ترجمان کے مطابق مسافر نگرانی دیکھ کر واش روم چلا گیا اور 20 منٹ بعد واپس آیا تو اس کے قبضے سے شراب کی 2 بوتلیں برآمد ہوئیں۔

مزید پوچھ گچھ پر مسافر نے 14 نئے موبائل فون رکھنے کا اعتراف کر لیا۔

ترجمان کے مطابق مسافر نے موبائل فون عوامی واش روم کے کموڈ کے نیچے چھپا رکھے تھے اور کلیئرنس کے بعد انہیں دوبارہ لے جانے کا ارادہ رکھتا تھا، ضبط کیے گئے سامان کی مجموعی مالیت 50 لاکھ روپے ہے۔

Check Also

ثقلین مشتاق اپنے داماد شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کرواتے تھے: توصیف احمد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر توصیف احمد نے ثقلین مشتاق پر داماد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *