کراچی (پبلک پوسٹ )
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک زمانے میں کراچی ترقی اور وسائل کے اعتبار سے دبئی سے بھی آگے تھا، اور وہ اس بات کو صرف دعویٰ نہیں بلکہ حقائق کے ساتھ ثابت کر سکتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے سے پہلے بھی کراچی میں ٹرام چلتی تھی، شہر کی سڑکیں دھوئی جاتی تھیں اور یہاں بنیادی مسائل نہ ہونے کے برابر تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یو اے ای سمیت مختلف ممالک سے طلبہ تعلیم کے لیے کراچی آتے تھے۔ “
ہم جب مہران اور سندھ یونیورسٹی میں پڑھتے تھے تب انٹرنیشنل ہاسٹل فعال تھے، جو آج خالی پڑے ہیں”،
انہوں نے کہا شرجیل میمن کے مطابق بعد ازاں کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین کے حوالے کیا گیا، جس کے نتیجے میں شہر میں اسلحہ پھیلا، دیواروں پر نفرت اور تشدد کے کلچر نے جنم لیا اور کراچی کی روشن شناخت دُھندلا کر رہ گئی۔
THE PUBLIC POST