کراچی (پبلک پوسٹ )
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ان دنوں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے پر جا پہنچا ہے۔اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 2829 روہے اضافے سے 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے ہوگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر اضافے سے فی اونس 3480 ڈالر ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ ایک تولہ سونا 7600 روپے اور 10 گرام 6515 روپے مہنگا ہوا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے میں فی اونس سونے کی قیمت 76 ڈالر بڑھ گئی ہے۔پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔