پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزا شرائط ختم کر دیں

پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی، سرکاری اور اسپیشل پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ویزا کی شرائط ختم کردی ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی اور اس حوالے سے نیویارک میں معاہدے پر دستخط کیے۔

وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ ان کے لیے یہ دستخط باعث مسرت ہیں۔ یہ اہم قدم دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں اور ادارہ جاتی تبادلوں میں مزید سہولت دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دونوں برادر ملکوں کی اسٹریٹیجک شراکت داری مزید بڑھے گی۔

Check Also

لیوی کا اختیار حکومت سے واپس لینے کیلئے قانونی سازی کی جائے، حافظ نعیم کا پارلیمانی جماعتوں کو خط

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *