چیمپئینز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف 2 وکٹیں جلد گرگئی

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 39 رنز بنالیے۔


نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کو اوپنرز نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ڈیون کونوے 10 اور کین ولیمسن ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔

اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔

Check Also

جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا دیا

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باولر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے